کمپنی نے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی خواتین کو ایک دوسرے کے چہرے پر تھپٹر مارنے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 دسمبر 2017 23:55

کمپنی نے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی خواتین  کو ایک دوسرے کے چہرے پر تھپٹر مارنے  پر مجبور کر دیا

انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ ایک کمپنی کی خواتین ملازمین اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ایک دوسرے کے چہرے پر تھپٹر مار رہی ہیں۔ انہیں یہ سزا  کمپنی کی سالانہ میٹنگ میں سب کے سامنے دی گئی۔
ایک بیوٹی اینڈ سکن کیئر کمپنی میں کام کرنے والی ان خواتین پر الزام ہے کہ سارے سال ہی ان کی کارکردگی غیر مطمئن رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ  خواتین ملازمین کے باس نے انہیں  ایک دوسرے کو تھپٹر نہ مارنے پر ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خواتین اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے سامنے ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہی ہیں۔ تھپٹر مارنے کی یہ سزا اس وقت تک جاری رہی جب تک اُن کے باس نے انہیں روک نہیں دیا۔
اس کمپنی کے نامعلوم ترجمان نے اس سزا کو جواز فراہم کرنے کے لیے کہا کہ یہ دوسرے ملازمین میں کام کا جذبہ بڑھانے کےلیے تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ایسا سال میں ایک بار ہی ہوا ہے اور اُن کی ٹیم کافی مضبوط ہے۔
چین میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو پر صآرفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu