5 سالہ بچے نے ویڈیو کلپ دیکھ کر افسانوی چور کو پکڑنے کے لیے پولیس کو کال کی اور پولیس نے چور کو پکڑ بھی لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 دسمبر 2017 23:57

5 سالہ بچے نے ویڈیو کلپ دیکھ کر افسانوی چور کو پکڑنے کے لیے پولیس کو کال کی اور پولیس نے چور کو پکڑ بھی لیا

امریکی ریاست مسیسپی سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے نے گرنچ کو کرسمس ٹری چرانے سے روکنے کے لیے پولیس کو کال کی اور پولیس نے گرنچ کو گرفتار بھی کر لیا۔
ٹائیلن پٹلمین نے ایک ویڈ یو کلپ”گرنچ نے کیسے کرسمس ٹری چرایا“(How the Grinch Stole Christmas) دیکھا اور پولیس کو فون کر دیا کہ گرنچ لوگوں کے کرسمس ٹری چرا رہا ہے ۔ گرنچ ایک افسانوی کردار ہے جسے ڈاکٹر سوئس نے تخلیق کیا ہے۔

سبز رنگ کا یہ کردار لوگوں کے کرسمس ٹری چرا لیتا ہے۔
ٹائیلن کی کال وصول کرنے کے بعد آپریٹر نے بتدریج ٹائیلن کے باپ سے بات کی۔باپ نے بیٹے کو ڈانٹا جبکہ آپریٹر نے بچے کو کہا کہ اتنے زیادہ کارٹون نہ دیکھا کرے۔کال کے بعد پولیس آفیسرز بچے کے گھر پہنچے اور  بچے کو بتایا کہ اس کا کرسمس ٹری  چوری نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)


ٹائیلن کے بھائی نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ  میں تو ایسا نہیں کر سکتا تھا، میرے 5 سالہ بھائی نے پولیس  کو کال کر کے بتایا کہ گرنچ لوگوں کے کرسمس ٹری چرایا رہا ہےاور وہ نہیں چاہتا کہ اس کا کرسمس ٹری بھی چوری ہو جائے گا، اس پر پولیس والے واقعی  گھر آ گئے۔


گھر پر ٹائیلن نے پولیس کو  ویڈیو کلپ بھی دکھایا جس میں گرنچ لوگوں کے کرسمس ٹری  چوری کر رہا تھا۔ اگلے دن پولیس نے گرنچ کو ”گرفتار“ کر کے ٹائیلن کو اس کی شناخت کے لیے بلایا۔ وہاں پر ٹائیلن نے گرنچ کو شناخت کر لیا۔ گرنچ نے ٹائیلن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شہر کے سب لوگوں کے کرسمس ٹری بچا لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu