ایک شخص اپنے باغ میں گڑھا کھود کر اس میں بیٹھ گیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا، 10 ہنگامی سروسز جمع ہو گئیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 دسمبر 2017 23:59

ایک شخص اپنے باغ میں گڑھا کھود کر اس میں بیٹھ گیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا، 10 ہنگامی سروسز جمع ہو گئیں

کیتھیرائن وے، باتھ ایسٹن ،  برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے باغ میں گڑھا کھودا اور اس میں گھس کر بیٹھ گیا۔ اس شخص کو گڑھے سے باہر نکالنے کے لیے فائر فائٹرز کو بلانا پڑا۔
اس شخص کے ہمسائے کا کہنا ہے کہ اسے رات کے چار بجے کھودنے کی بہت زیادہ پرشور آوازیں لگیں۔اس دوران  اس شخص کے گھر والے اسے باہر کھڑے بلاتے رہے۔ فائر فائٹر صبح 7 بجے وہاں پہنچے۔

(جاری ہے)

اس شخص کو باہر نکالنے کے لیے 10 ہنگامی سروسز کی ٹیمیں موجود تھیں، جن میں ایک ایوون فائر اینڈ ریسکو سروس کی خصوصی ٹیم تھی۔ فائرفائٹرز  نے بعد میں اس شخص کو بتدریج باہر نکال لیا۔ اسے باہر نکالنے کے لیے کرینوں کا استعمال بھی کیا گیا۔
یہ شخص گزشتہ کئی ہفتوں سے اس گڑھے کو کھود رہا تھا۔ اس شخص نے کوئی وضاحت نہیں دی کہ وہ اس گڑھے کو کیوں کھود رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu