کراچی میں انوکھی شادی، انجینئر نے اپنی شادی میں مہمانوں کےا ستقبال کے لیے روبوٹ تیار کر لیا

انجینئیر نے روبوٹ اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 دسمبر 2017 12:45

کراچی میں انوکھی شادی، انجینئر نے اپنی شادی میں مہمانوں کےا ستقبال کے لیے روبوٹ تیار کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 دسمبر 2017ء) : شادی کو یادگار بنانا تو کوئی پاکستانی شہریوں سے سیکھے ۔ کبھی بارات میں ریال اور ڈالرز کی بارش کی جاتی ہے، کبھی دلہا شیر پر سوار ہو کر اپنی دلہنیا لینے چلا جاتا ہے تو کبھی شادی میں مہمانوں کے استقبال کے لیے روبوٹ کھڑا کر دیا جاتا ہے ۔ جی ہاں! کراچی میں ہوئی ایک انوکھی اور منفرد شادی میں این ای ڈی کے انجینئیر نے مہمانوں کے استقبال کے لیے ایک روبوٹ تیار کر لیا۔

شادی میں آئے مہمان دلہا دلہن کو بھول کر روبوٹ کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔ اپنی شادی میں انجینئیر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو روبوٹ تحفے میں دے دیا۔ این ای ڈی انجینئیر کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرنے سے بھی کہیں زیادہ کام کرتا ہے۔ دلہے نے بتایا کہ میری بیگم گھر آ رہی ہے تو اس کے کام کم کرنے کے لیے میں نے یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گھر میں رکھنے والے نوکر تو بھاگتے رہتے ہیں لیکن یہ روبوٹ گھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سودا سلف لانے کا کام بھی کرے گا۔ شادی کے اس انوکھے اور منفرد تحفے پر دلہن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند نے روبوٹ تو بنا دیا ہے، میں اُمید کرتی ہوں کہ یہ روبوٹ گھر کے کاموں میں میری کچھ مدد کرے تاکہ مجھے اس کا فائدہ ہو۔ انجینئیر نے بتایا کہ ساڑھے تین فٹ کے ایلیسن نامی روبوٹ کو ایک سال میں تیار کیا گیا،اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خالصتاً پاکستانی پارٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ کراچی میں ہوئی اس انوکھی شادی اور اس میں موجود روبوٹ کی کچھ جھلیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu