بن کانٹے کے ہی مچھلی خود ہی اڑتی ہوئی ماہی گیروں کے ہاتھ میں آگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 دسمبر 2017 23:52

بن کانٹے کے ہی مچھلی خود ہی اڑتی ہوئی   ماہی گیروں کے ہاتھ میں آگئی

ایک ماہی گیرجوڑا دریائے میسوری میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔ مچھلیاں پکڑنے کے دوران اُن کا کیمرہ  بھی آن تھا۔ اسی دوران اُن کے کانٹے سے بچنے والی مچھلی  اڑتی ہوئی کشتی  میں ہی آن گری۔

(جاری ہے)


اس واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  ماہی گیر کشتی چلا رہے  ہوتے ہیں۔ اسی دوران ایک مچھلی اڑتی ہوئی آتی ہے اور سیدھی کشتی میں گر جاتی ہے۔اچھل کود کے دوران یہ مچھلی ایک ماہی گیر کے منہ پر  بھی لگتی ہے۔
ویڈیو بنانے والے ماہی گیر کا کہنا ہے کہ ایسا عام طور پر نہیں ہوتا۔ اُن کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پہلی بار ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu