لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرین میں دوران سفرآدمی نے سیٹ کا کا سٹیوم پہن کر مسافروں کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 دسمبر 2017 23:38

لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرین میں دوران سفرآدمی نے سیٹ کا کا سٹیوم پہن کر مسافروں کو حیران کر دیا

لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرین  میں ایک شخص نے سیٹ کا  کاسٹیوم پہن کر سفر کیا۔ ٹرین میں اس کے ساتھ سفر کرنے والے کسی شخص نے اس مسافر کی ویڈیو بنا لی ، سیٹ بنا یہ شخص لوگوں کو  مذاق میں خود پر بیٹھنے کا کہہ رہا تھا۔
یہ ویڈیو ہفتے کے روز جوبلی لائن زیر زمین ٹرین میں بنائی گئی جس میں ایک شخص سیٹ کی مانند نظر آرہا تھا جب کہ اس کے ہاتھ میں  سیٹ کے ساتھ لگا ہوا ایک مصنوعی  پول بھی تھا۔

(جاری ہے)


سیٹ کا کاسٹیوم پہنے اس شخص نے ٹرین کے سفر میں اعلان کیا  کہ جن لوگوں کو سیٹ نہیں ملی وہ  ان  کے لیے ایک سیٹ کے طور پر دستیاب ہے ۔
وہ شخص مذاق کے طور پر ایک دوسرے مسافر سے کہتا ہے, "برائے مہربانی جناب،  تشریف رکھیے".
ویڈیو بنانے والے کے مطابق وہ شخص بظاہر  اپنے دوستوں کے ساتھ کسی کاسٹیوم پارٹی سے واپس آ رہا تھا۔شروع میں وہ سنجیدہ تھا لیکن پھر مذاق کرنے لگا۔اس مذاق میں اس نے اپنے کاسٹیوم کا خوب استعمال کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu