69 سال سے ایک ساتھ زندگی گزارنے والے معمر جوڑے کو الگ الگ کیئر ہوم میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 دسمبر 2017 23:40

69 سال سے ایک ساتھ زندگی گزارنے والے معمر جوڑے کو الگ الگ کیئر ہوم میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا

اس ہفتے ایک ایسے جوڑے کو جدا ہونے پر  مجبور کر دیا گیا جو اپنی شادی شدہ زندگی کے 69 سال پورے کر چکا تھا اور اب انہیں الگ الگ کیئر ہاؤس میں بھیجا جا رہا  ہے۔
ہربرٹ اور آدرے گوڈائین نے مجموعی طور پر  73 برس  ایک دوسرے کے ساتھ گزارے۔ آخری تین سال انہوں نے  اپنے گھر میں اکھٹے گزارے ۔ تاہم ہربرٹ ،جوکہ ایک دماغی عارضے کا شکار ہیں، کو علاج کی بہتر سہولیات کی غرض سے  ان کے موجودہ کیئر ہاؤس سے 45 منٹ کی دوری پہ واقع نئے گھر میں منتقل کیا جانا تھا۔

اس ہفتے ان کی ایک دوسرے سے  جدائی کے موقع افسردہ کردینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی جو کہ ان کی بیٹی ڈیان فلپس نے بنائی تھی۔ ویڈیو میں آدررے کو ہربرٹ سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ان نئی خواتین سے حسد محسوس کرے گی جن کا وقت اب ہربرٹ کے ساتھ گزرنے والا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ نیوبرنسوک  میں اپنی کھڑکی سے نیچے ہربرٹ کو وین میں جاتے ہوئے دیکھتی رہتی ہیں۔

مس فلپس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں ان کے والد کو کیوں منتقل کیا گیا لیکن کیئر ہوم والوں کو کرسمس گزرنے تک کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ اس کا کہنا تھا "کل رات میں نے اپنی والدہ کو روتے ہوئے سنا اور اس کے ساتھ اپنے والد کی آواز بھی سن سکتی تھی۔ میری والدہ نے انہیں کہا کہ اب کرسمس ہمارے لیے ختم ہو چکا ہے اور یہ ہمارا اب تک کا سب سے برا کرسمس ہے جو ہم گزاریں گے. مس فلپس نے بہت کوشش کی کہ ان کے والدین یہ چند روز ایک ساتھ گزار سکیں، لیکن ناکام رہیں۔ ان کے نزدیک صرف دو الفاظ  "غیر اخلاقی اور ظالمانہ"میں ایسے نظام کو بیان کیا جا سکتا ہے۔
ان کی اس پوسٹ کو اب تک سترہ ہزار آٹھ سو سے زائد بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu