2017 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیلفی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 دسمبر 2017 23:40

2017 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیلفی
گوگل پر جہاں ہرطرح کی معلومات کے بارے میں سرچ کیا جاتا ہے، وہاں مشہور شخصیات کی سیلفیوں کے بارے میں سرچ کی جاتی ہیں۔ 2017 میں بھی  بے شمار لوگوں نے سیلفیوں کے بارے میں سرچ کیا۔ گوگل ٹرینڈز(امریکا) کے مطابق جو سرفہرست  پانچ سیلیفیاں سرچ کی گئی ، ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

5۔ The Kaia Gerber selfie
مشہور ماڈل سنڈی کرافورڈ کی 15 سالہ بیٹی کائے گربر کی سیلفی  امریکا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیلفیوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

اس سیلفی میں کائے نے اپنے  گرد تولیہ لپیٹا ہوا ہے اور اسے ”یونیفارم“ کے کیپشن سے شیئر کیا ہے۔بہت سے لوگوں نے  اس سیلفی پر خاصی تنقید کی ہے۔

4۔ Eclipse selfie
یہ واحد سیلفی ہے جس میں اصل سیلفی شامل نہیں۔ سورج گرہن کے وقت لوگ سورج کی سیلفی بنانا چاہتے تھے اور جاننا چاہتے تھے کہ وہ یہ سیلفی بنا سکتے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے انہوں نے اسے سرچ کیا۔

لوگ جاننا چاہتے تھے کہ گرہن کے وقت سیلفی بنانے سے نقصان تو نہیں ہوتا؟ ماہرین نے بتایا کہ نقصان تو نہیں ہوتا لیکن یہ آنکھوں پر کچھ پہن کر گرہن دیکھنے جتنا محفوظ نہیں۔

3۔ The Nia Jax selfie
ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار  کی یہ سیلفی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی تیسری  سیلفی ہے۔

2۔ Al Sharpton
فادرز ڈے کے موقع کی یہ سیلفی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری بڑی سیلفی ہے۔



1۔ The monkey selfie
بندر کی یہ سیلفی سالوں تک قانونی مقدمات کی زد میں رہی۔ اصل میں یہ سیلفی ایک بندر نے ایسے کیمرے سے بنائی تھی، جسے فوٹوگرافر نے سیٹ کر کے بندر کے پاس رکھا تھا۔ اس سیلفی پر فوٹو گرافر نےا پنا حق ملکیت جتایا لیکن  مختلف ادارے اسے بندر کی اپنی بنائی ہوئی سیلفی قرار دے کر بلا معاوضہ استعمال کرتے رہے۔ حال ہی میں اس سیلفی کے حقوق ملکیت کا فیصلہ ہوا  ہے،جس کے مطابق اس سیلفی کی رائلٹی میں سے 75 فیصد فوٹوگرافر کاہوگا جبکہ 25 بندر کا ہوگا جو بندروں کے فلاح کےلیے کام کرنے والے ادارے کو دیاجائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu