جاپانی سائنسدانوں کا ٹوٹنے کے بعد دوبارہ جوڑا جانے والا شیشہ تیار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 28 دسمبر 2017 11:27

جاپانی سائنسدانوں کا ٹوٹنے کے بعد دوبارہ جوڑا جانے والا شیشہ تیار کرنے کا دعویٰ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) جاپانی سائنسدانوں نے ایسا شیشہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کو ٹوٹنے پر محض 30 سیکنڈ تک دبا کر رکھنے سے دوبارہ جوڑا جا سکتا ہے، اس خاصیت سے شیشے کی 10 تا 20 سال کی موجودہ عمر میں تین گنا اضافہ ہو جائے گا اور اسے موبائل فون کی سکرینز، گاڑیوں اور عمارتوں میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو میں کیمسٹری کے محقق یویانا گیساوا نے بتایا کہ انہوں نے یہ شیشہ گیلی سطح پر چپکنے کی صلاحیت رکھنے والے مواد پر تحقیق کے دوران حادثاتی طور پر تیار کر لیا۔

اس کی تیاری میں پولی ایتھرتھی اوریاز کا استعمال کیا گیا ہے جو ٹوٹی ہوئی سطح کو آپس میں جوڑنے کے لئے ہائیڈروجن بانڈنگ کا استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ اس کے استعمال اور تیاری کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے ابھی طویل تحقیق درکار ہے لیکن کامیابی کی صورت میں اس سے بنی موبائل فون سکرین کو محض کچھ سیکنڈ تک دبا کر رکھنے سے جوڑا جا سکے گا اور سکرین اپنی اصلی حالت میں واپس آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu