مشتبہ منشیات فروش پولیس کار کو غلطی سے ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 دسمبر 2017 23:27

مشتبہ منشیات فروش پولیس کار کو غلطی سے ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگیا

ڈنمارک میں ایک مشتبہ منشیات فروش میریجوانا سے بھرے تقریباً 1,000 اسگریٹس سمیت ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر آ بیٹھا لیکن جلد ہی اسے احساس ہوا کہ یہ ٹیکسی نہیں بلکہ پولیس کی کار ہے۔
کوپن ہیگن پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کے  کرسٹیانا ڈسٹرکٹ  میں جمعرات  کو  ایک شخص جو بہت جلدی میں دکھائی دیتا تھا، پولیس کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقہ منشیات کی تجارت کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
اس آدمی کو اس وقت بہت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے پتہ چلا کہ وہ پولیس کار میں بیٹھا تھا۔ پولیس آفیسرز اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے جبکہ اس کے پاس 1,000 کے قریب منشیات والے اسگریٹس بھی موجود تھے۔
ابتدائی طور پر پولیس نے کہا کہ اس شخص کو جرمانہ لینے کے بعد جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن بعد میں بتایا گیا  کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu