برطانوی خاتون کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 جنوری 2018 23:34

برطانوی خاتون کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء):39 سالہ برطانوی خاتون سلویٰ حسین کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سلویٰ حسین ایک مرض کارڈیو مایوپیتھی کی شکار ہیں جس میں دل مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس سال کے آغاز میں سلویٰ کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے گیس کا درد قرار دیا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں ایک ہارٹ اٹیک ہوا اور اب دل تیزی سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے انہیں امریکی کمپنی کا تیار کردہ ایک مصنوعی دل لگادیا ہے جس کےلیے 6 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا اور اس پر 86 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی لاگت آئی جو پاکستانی رقم میں ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح سلویٰ حسین برطانیہ کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ دل لگایا گیا ہے۔

مصنوعی دل اور اس کے پورے نظام کو سرجن ڈیانا گارسیا سائز نے دیگر ڈاکٹروں کی مدد سے نصب کیا ہے۔یہ مصنوعی دل ایک بیگ میں ہے۔39 سالہ سلویٰ حسین اس بیگ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں جس سے نکلنے والی دو نلکیاں ان کی ناف کے سوراخ سے اندر جارہی ہیں۔ پلاسٹک کے شفاف پائپ ان کے سینے کے اندر تک جاتے ہیں اور سینے کے اندر موجود دو غباروں کو پھلاتے ہیں جن کی مدد سے خون پورے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح دل اسے پمپ کرتا ہے۔
برطانوی خاتون کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی

Browse Latest Weird News in Urdu