جڑواں بھائی کی پیدائش کے وقت نے اُن کی عمروں میں ایک سال کا فرق ڈال دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 جنوری 2018 23:50

جڑواں بھائی کی پیدائش کے وقت نے اُن کی عمروں میں ایک سال کا فرق ڈال دیا

یہ دو جڑواں بچے صرف 20 منٹ کے فرق سے پیدا ہوئے ہیں لیکن اسی وجہ سے دونوں کی پیدائش الگ  دنوں، مہینوں اور سالوں میں ہوئی ہے۔
جواکوئین اور ایتانا ڈی جیسس اونٹیویروس کی پیدائش 27 جنوری 2018 کو متوقع تھی لیکن دونوں کی ولادت کیلفورنیا کے ڈیلانو ریجنل میڈیکل سنٹر میں نئے سال کے جشن کے موقع ہوئی۔
جواکوئین کی پیدائش 31 دسمبر 2017 کو رات 11بجکر 58 منٹ پر  ہوئی جبکہ اس کی جڑواں بہن  1 جنوری 2018 کو12 بجکر 16 منٹ پر پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ اب ساری زندگی  وہ اپنی ہر چیز ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے لیکن وہ  ایک ہی دن اپنی سالگرہ نہیں منا سکیں گے۔
جڑواں بچوں میں اس طرح کی تاریخ پیدائش عام نہیں۔12 مہینے پہلے نئے سال کے موقع پر امریکا میں  اس طرح کی 4 پیدائشیں ہوئی تھیں،یہ پیدائشیں جارجیا، اوٹاہ، ایرزونا، سان ڈیاگو کیلیفورنیا میں ہوئی تھیں۔
اس سے پچھلے سال سان ڈیاگو میں صرف ایک ہی ایسی پیدائش ہوئی تھی جس میں دونوں بچے الگ الگ تاریخوں، مہینوں اور سالوں میں پیدا ہوئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu