ایک شخص نے غلطی سے آنکھوں میں دوا کی بجائے سپر گلو ڈال لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 جنوری 2018 21:39

ایک شخص نے غلطی سے آنکھوں میں دوا کی بجائے سپر گلو ڈال لیا

ایک شخص کی آنکھوں میں کچھ مسئلہ ہوا تو اس نے دوا کی ٹیوب اٹھائی اور آنکھوں میں ڈال لی لیکن  دوا سمجھ کر آنکھوں میں ڈالی  جانے والی چیز اصل میں سپر گلو تھا۔آنکھوں میں  سپر  گلو ڈلنے کی وجہ سےاس کی پلکیں چپک گئیں۔

(جاری ہے)


2010 میں رپورٹ ہونے والے اس کیس میں، جس کے بارے میں میڈیکل جرنل کی ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ ایک شخص آنکھوں کی شدید تکلیف میں آکسفورڈ آئی ہاسپیٹل میں آیا۔سپر گلیو سے چپکی اس کی آنکھوں میں سے ڈاکٹروں نے چپکا ہوا سپر گلیو الگ کیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سپر گلو ڈالنے کے فوراً بعد اگر وہ اپنی آنکھوں کو پانی سے نہ دھوتا تو معاملہ مزید پیچیدہ ہو سکتا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu