مسافر خاتون کی ذرا سی غلطی کے باعث ائیرلائن کو انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے بھجوانا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 جنوری 2018 23:48

مسافر خاتون کی ذرا سی غلطی کے باعث ائیرلائن کو انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے بھجوانا پڑا

چھٹیوں پر جانے والی ایک خوش قسمت عورت  کی غلطی نے اسے پورا جہاز بک کر ا دیا۔بیتھ ورسٹیتھ نے  نیویارک سے واشنگٹن جاتے ہوئے خالی جہاز میں سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔
بیتھ جہاز کی واحد مسافر تھیں۔ قصہ یہ ہے کہ بیتھ جس فلائٹ سے جا رہی تھیں، وہ منسوخ ہوگئی اور مسافروں کو ایسے جہاز پر منتقل کر دیا گیا ، جس کے ذریعے صرف عملہ جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد ائیر لائن کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے تمام مسافروں کو اعلان کر کے واپس بلایا اور منسوخ شدہ فلائٹ کو بحال کر کے ، اس کے ذریعے ہی منزل مقصود تک بھیج دیا۔ بیتھ کے والدین کا گھر چونکہ ائیرپورٹ سے قریب تھا، اس لیے وہ فلائٹ منسوخ ہونے کا سنتے ہی اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور فلائٹ بحال ہونے کے بارے میں نہ جان سکیں۔
جب بیتھ شیڈول کے مطابق ائیرپورٹ پر پہنچی تو جہاز کے نمائندے نے اُن کا استقبال کیا اور جہاز تک لے گیا۔ جہاز میں اکیلی مسافر کے ہوتے ہوئے بھی عملے نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ان کی مکمل رہنمائی کی اور بیتھ نے اکیلے ہی جہاز میں سفر کیا۔

مسافر خاتون کی ذرا سی غلطی کے باعث ائیرلائن کو انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے ..

Browse Latest Weird News in Urdu