مشتبہ شخص نے جیل کی سلاخوں میں سر پھنسا کر رونا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 جنوری 2018 23:12

مشتبہ شخص نے جیل کی سلاخوں میں سر پھنسا کر رونا شروع کر دیا

پولیس کے زیر حراست ایک شخص نے جیل میں اس وقت پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کر دیا جب وہ اپنا سرجیل  کی  سلاخوں کے درمیان پھنسا بیٹھا تھا۔
چین کے اس شخص کی ویڈیو وائر ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں اس کا سر جیل کی دو سلاخوں کے درمیان پھنسا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پہلے تو وہ اپنی مدد کرنے والے آفیسرز پر چلاتا ہے لیکن بعد میں رونا شروع کر دیتا ہے۔
دونوں آفیسرز کوشش کرتے ہیں کہ سلاخوں کو کھینچ کر اتنا کھلا کر دیا جائے کہ وہ شخص ان سے اپنا سر باہر نکال سکے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)


چین کے ایک شہر میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں ایک جگہ ملزم بہت زیادہ رونا شروع کر دیتا ہے۔ ایک آفیسر جب  اس کا سر سلاخوں سے پیچھے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ اس کی مدد کرسکے تو وہ چلاتا ہے ،"اسے مت دھکیلو، مجھے تکلیف ہوتی ہے۔"  اور ملزم رونا شروع کر دیتا ہے۔ اسی حالت میں وہ پولیس والوں پر یہ کہتے ہوئے غصہ بھی کرتا ہے کہ وہ معصوم ہے اور اسے غلط طور پر پھنسایا گیا ہے۔ایک جگہ وہ آفیسرز کے نام لے کر بات کرتا ہے مگر وہ اس کے طنز پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کا سر کافی تکلیف کے بعد سلاخوں سے باہر نکال لیا گیا تھا لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس دوران وہ زخمی بھی ہوا ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu