تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے صحافیوں کے سولات اپنی تصویر نصب کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جنوری 2018 23:24

تھائی لینڈ کے  وزیراعظم  نے صحافیوں کے سولات اپنی تصویر نصب کر دی
تھائی وزیراعظم کے وزیر اعظم نے پرایوٹ چان - او چا نے بنکاک میں گورنمنٹ  ہاؤس کے باہر موجود صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے سوالات ان سے کرنے کے بجائے ان کے  گتے سے بنے تصویری پتلے سے کریں۔انہوں نے لوگوں کی حیرانی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  کہا کہ  جو کوئی میرے ساتھ تصویر بنوانے کا خواہشمند ہے، سیاسی و تنازعاتی سوالات کرنا چاہتا ہے تو وہ اس سے پوچھ سکتا ہے۔

۔۔۔

(جاری ہے)

یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنے قدوقامت کے  پتلے کی طرف اشارہ کیا جس کو مائیکروفون کے سامنے کیا  گیا تھا۔
اس پر مخالفین اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقیدی  ردعمل دیا ہے۔۔ ایک شخص نے فیس بک پر لکھا کہ اگر آپ لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کی ہمت نہیں رکھتے تو لوگوں کے مسائل کیسے حل کریں گے؟  فیس بک کی ایک پوسٹ میں  انہیں "برے  اخلاق  "کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے میڈیا سے اس طرح کا رویہ اپنا کر بڑی شہرت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ایک کیمرہ مین کو دھمکی دیتے  ہوئے اس پر کیلے کا چھلکا  بھی پھینکا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک رپورٹر کو  بھی کان سے کھینچا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu