مسلمان دولہا کی ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دوبہنوں سمیت تین عورتوں سے شادی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جنوری 2018 23:30

مسلمان دولہا کی ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دوبہنوں سمیت تین عورتوں سے شادی

50 سالہ محمد سیماندا کا تعلق یوگنڈا سے ہے۔ پچھلے مہینے وہ افریقا بھر میں خبروں میں چھائے رہے۔ انہوں نے ایک ساتھ ایک ہی تقریب میں تین عورتوں سے شادی کر لی۔ ایک ہی تقریب میں شادی کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر کسی سے الگ الگ شادی کرنے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
محمد سیماندا  یوگنڈا کے واکیسو ضلع کے کاتابی ٹاؤن میں کھانے پینے کی اشیاء بیچتے ہیں۔

انہوں نے رپورٹروں کو بتایا کہ اُن کی تینوں بیویوں کو پتا ہے کہ اُن کی معاشی حالت زیادہ اچھی نہیں، اسی وجہ سے سب ایک ساتھ اس  سے شادی کرنے پر رضامند ہوگئیں۔
محمد سیماندا نے بتایا کہ اس کی بیویاں ایک دوسرے سے حسد نہیں کرتیں، انہیں یقین ہے کہ محمد سیماندا ان کے اخراجات پورے کرنے کے لیے خوب محنت  کرے گا۔ محمد سیماندا کا کہنا ہے کہ اس کی بیویوں کے الگ الگ گھر ہیں، انہیں پتا ہے کہ اب وہ کافی محنت کرےگا۔

(جاری ہے)

محمد سیماندا نے یہ بھی بتایا کہ معاشی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ہی اس نے ایک ہی تقریب میں شادی کی ہے۔
محمد سیماندا کی بیویوں میں  48 سالہ سلمت نلووگے، 27 سالہ جامیو نکایزا اور 24 سالہ مستولا ناموانجے شامل ہیں۔ سلمت نلووگے اور جامیو نکایزا دونوں بہنیں ہیں۔ شادی کی تقریب میں تینوں ہی سب کی توجہ پا کر خوش ہو رہی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلامت نالوواگی کے ساتھ محمد سیماندا کی شادی 20 سال پہلے ہوئی تھی، دونوں کے پانچ بچے بھی ہیں۔

اس لیے  سلامت کی شادی کو تو شادی کی تجدید ہی کہا جا سکتا ہے۔دوسری دو نوں دلہنوں کے بھی پہلی شادیوں سے بچے ہیں۔ محمد سیماندا کا کہنا ہے کہ  وہ اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ ایک ساتھ حج کرنے جانا چاہتا ہے۔ تین عورتوں سے شادی کرنے پر جہاں محمد سیماندا پر تنقید ہو رہی ہے ، وہاں پیسے بچانے کے خیال پر اس کی تعریف بھی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu