ایزیزونا سے تعلق رکھنے والی عورت نے صرف پنسل اورکاغذ کی مدد سے سٹاروار فلم کی موسیقی سنا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 جنوری 2018 23:50

ایزیزونا سے تعلق رکھنے والی عورت نے  صرف پنسل اورکاغذ  کی مدد سے سٹاروار فلم کی موسیقی  سنا دی

ایریزونا سے تعلق رکھنے والی  سٹار وارز فلم کی ایک شوقین عورت نے  سٹار وار کی موسیقی سنانے کے لیے پنسل ، کاغذ اور ریاضی کی مساوات کی مدد لے لی ۔
ڈینی اوچہوا نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہےجس میں اسے کاغذ پر ریاضی کی ایک مساوات لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت کی بات یہ ہے کہ مساوات لکھتے ہوئے پنسل کے ہر سٹروک سے سٹار وار Cantina Theme جیسی موسیقی پیدا ہو رہی تھی ۔ ڈینی کا کہنا ہے کہ اس طرح پنسل سے موسیقی کی آوازنکالنا  سیکھنے کے لیے اس نے کافی ٹائم خرچ کیا ہے۔ڈینی کی اس ویڈیو کو تین دن میں 38 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ڈینی نے اسی طریقے سے ایک اور ویڈیو میں The Imperial March کو بھی بجایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu