فلوریڈا کے 20سالہ نوجوان نے 45کروڑ 10لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 18:34

فلوریڈا کے 20سالہ نوجوان نے 45کروڑ 10لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
فلوریڈا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : فلوریڈا کے نوجوان نے 45کروڑ 10لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔شین مسلرنے کہا کہ لاٹری کی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کی مدد،اپنی خواہشات پوری کرنے کے ساتھ انسانیت کی بھلائی کیلئے خرچ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شین مسلرامریکی لاٹری کی تاریخ سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک طویل عرصے میں پوری رقم کی جگہ 28کروڑ20لاکھ ڈالرکی رقم کاانتخاب کیا۔شین مسلرنے اپنے بیان میں کہاکہ میگا ملینئرکی قرعہ اندازی کی شب میرا دل کہہ رہاتھا کہ میں جیت سکتاہوں۔تاہم مسلرنے نتائج کے چند منٹ بعد ہی فیس بک پرلکھا کہ ’اومائی گارڈ ‘ انہوں نے جمعہ کواپنالاٹری ٹکٹ ریاستی لاٹری کے ہیڈکوارٹر ٹیلہیسی میں پیش کیا۔مسلرنے بتایا میں ابھی صرف 20سال کا ہوں اور اس رقم سے بہت کچھ رناچاہتاہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu