فیس بک پر اپنی تصاویر اپلوڈ کیے جانے پر 16 سالہ لڑکا اپنی ماں کو عدالت تک لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 جنوری 2018 23:26

فیس بک پر اپنی تصاویر اپلوڈ کیے جانے پر 16 سالہ لڑکا اپنی ماں کو عدالت تک لے گیا

ہم سب اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، خاص طور پر خوبصورت بچوں کی تصاویر۔ پوسٹنگ کے دوران ہمیں خیال تک نہیں آتا کہ اس سلسلے میں ہمیں کسی قسم کی سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن حال ہی میں اٹلی میں پیش آنے والے ایک معاملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کسی بھی دوسرے شخص کی تصاویر آن لائن شیئر کرنا اتنا سادہ بھی نہیں ہے جتنا ہم سوچتے ہیں۔


گزشتہ سال ایک 16 سالہ اطالوی لڑکا اپنی والدہ کو عدالت میں لے گیا کیونکہ وہ مستقل اس کی تصاویر اس کی رضامندی کے بغیر فیس بک پر پوسٹ کیا کرتی تھیں۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ کے اس عمل سے اس کی معاشرتی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ وہ امریکہ کے کسی ہائی اسکول میں اپنا تبادلہ کروانے کا سوچنے لگا ہے تاکہ نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کر سکے ۔

(جاری ہے)


23 دسمبر 2017 کو روم کی سول عدالت کی جج نے ایک تاریخی فیصلہ صادر کیا جو کہ نوجوان کے حق میں تھا۔ اس کی والدہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکم فروری 2018 سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس کے بارے میں تمامتر حوالہ جات اور معلومات کو مٹا دے یا دوسری صورت میں10,000 یورویعنی 12,270 ڈالر جرمانہ ادا کرے۔
اطالوی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ عدالتی کاغذات کے مطابق  16 سالہ لڑکے اور اس کی والدہ کے باہمی تعلقات کچھ زیادہ خوشگوار نہ تھے۔  کیونکہ اس کے والدین کے درمیان طلاق واقع ہو چکی تھی۔ علیحدگی کے بعد اس کی والدہ اس کی تصاویر اور ذاتی زندگی کی تمامتر تفصیلات فیس بک پر اپلوڈ کر دیا کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu