پورے جسم پر 6,000 گلٹیوں کا علاج کامیاب۔ خاتون حیرت انگیز طور پر صحت یاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:52

پورے جسم پر 6,000 گلٹیوں کا علاج کامیاب۔ خاتون  حیرت انگیز طور پر صحت یاب

ایک ماں جسے اس کے چہرے اور جسم پر پھیلی 6,000 گلٹیوں کی وجہ سے چند دہائیوں سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا،  نے سرجری کروا لی ہے  اور  ناقابل یقین حد تک صحت یاب ہو گئی۔ اس سرجری کے نتائج اس نے اپنی تصاویر کے ذریعے شیئر کیے ہیں۔
45 سالہ لیبی ہوفر ایک جینیٹک بیماری، نیوروفیبروموٹوسس ، سے لڑ رہی تھیں۔ اس میں جینیاتی عصبی خرابی کے باعث بننے والی غیرسرطانی  گلٹیاں ہر اس جگہ پر ابھر آتی ہے جہاں اعصاب موجود ہوں۔

وہ 25 سے زائد سال تک اس مصیبت سے نبردآزما رہیں، اس کے بعد fibromas بڑی تیزی سے اس کے پورے جسم پر پھیل گئے۔ ان گلٹیوں کے باعث وہ کسی قریبی عزیز سے گلے بھی نہیں مل پاتی تھی۔
انڈیانا،امریکہ سے تعلق رکھنے والی اس  ماں کو ایک ٹی وی  شو The Doctors نے اس بیماری کی ظاہری علامات کو ختم کرنے کے  لیے خصوصی علاج کروانے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

2017 میں اس کی دوسری  electrodessication سرجری  کے ذریعے اس کے چہرے پر موجود 1,000 ابھار اور بڑھنے والے ٹشوز کو ختم کر دیا گیا۔

نشانات کو ختم کرنے کے لیے C02 لیزر سرجری کی مدد سے اس کی جلد کو ہموار اور بے داغ بنایا گیا۔
سرجری سے اس کی شکل و صورت میں بہت بڑا فرق نظر آیا ہے لیکن امید ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو نیورو فیبروموٹوسس سے لڑتے مریضوں کی حالت کا اندازہ ہوگا۔
لیبی  کا کہنا ہے کہ "میں یہ نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوں اور امید ہے کہ باقی سب بھی ایک نہ ایک دن اس سے چھٹکارا پا لیں گے۔" اس بیماری  کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کا عزم جاری رکھنے والی اس خاتون کا کہنا تھا, "ابھی بھی مجھے سالوں سے جذباتی طور پر جو نقصان پہنچتا رہا ہے اس سے صحت یاب ہونے میں بہت وقت لگے گا۔لیکن میں جانتی ہوں کہ وقت کے ساتھ ہی یہ سب زخم بھر جائیں گے۔"

پورے جسم پر 6,000 گلٹیوں کا علاج کامیاب۔ خاتون  حیرت انگیز طور پر صحت یاب

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu