ایک یوٹیوبر نے اپنے چینل پر تشہیر کے بدلے ہوٹل میں مفت رہائش کا مطالبہ کیا لیکن ہوٹل نے اسے 72کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 جنوری 2018 23:28

ایک یوٹیوبر نے اپنے چینل پر تشہیر کے بدلے ہوٹل میں مفت رہائش کا مطالبہ کیا لیکن ہوٹل نے اسے  72کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا

انٹرنیٹ پر بلاگرز  جہاں مختلف طریقوں سے پیسے کماتے ہیں وہاں وہ اس سے پیسے بچانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ایک یوٹیوبرنے بھی ایسی ہی کوشش کی جو اسے خاصی مہنگی پڑ گئی۔ ایک یوٹیوبر خاتون نے ڈبلن کے ایک ہوٹل سے  ای میل میں  اپنے چینل پر تشہیر کے بدلے مفت رہائش کا مطالبہ کیا۔
22 سالہ ایلی ڈربی نے  ایک ہوٹل کو ای میل کی اور کہا کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ ہوٹل میں پانچ دن قیام کرے گی اور رقم ادا کرنے کے بدلے اپنے یوٹیوب چینل پر ہوٹل کی تشہیر کر دے گی۔

ای میل میں ایلی نے بتایا کہ اس   کے یوٹیوب چینل کے87000 سبسکرائبر ہیں اور اس کے انسٹاگرام  پر فالورز کی تعداد بھی 76000  ہے۔ایلی نے ہوٹل کو 5روزہ قیام کے بدلے اپنے چینل اور انسٹاگرام پر ہوٹل کی تشہیر کی پیش کش کی ۔
اس ای میل کو پاکر ہوٹل کا مالک کافی غصے ہوا۔

(جاری ہے)

اس نے ای میل کے شناختی حصوں کو چھپا کر اسے فیس بک پر شیئر کردیا۔ ہوٹل کے مالک نے کہا کہ انہیں اس طرح کی درجنوں ای میل وصول ہوتی ہیں لیکن ایسے لوگوں میں عزت نفس نہیں ہوتی۔

ہوٹل کے مالک نے کہا  کہ اگر میں ویڈیو میں ہوٹل کے نام آنے پر تمہیں یہاں ٹھہرنے دوں تو ہوٹل کے ملازمین کو ادائیگی کون کرے گا؟ اس کے ساتھ ہی ہوٹل کے مالک نے  بہت سے دیگر اخراجات بھی گنوا دئیے۔ہوٹل کے مالک نے  ایلی کو جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر اُن کی اچھی خاصی فین فالونگ ہے۔ اس نے بتایا کہ فیس بک  کے دو پیجیز پر اس کے فالور کی تعداد 1 لاکھ 86ہزار ، سنیپ چیٹ پر 80  ہزار، انسٹاگرام پر 32 ہزار اور ٹوئٹر پر 12 ہزار فالورز ہیں۔

ہوٹل کے مالک نے کہا کہ وہ  کبھی بھی سوشل میڈیا پر تشہیر کے عوض کسی سے کچھ نہ لیں گے۔
ہوٹل کے مالک کی یہ پوسٹ بہت مقبول ہوئی۔ ہوٹل کے مالک نے تو ایلی کا نام خفیہ رکھا تھا  لیکن ایلی نے خود ہی اپنی ویڈیو میں اس پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔ ایلی نے یہ بھی کہا کہ 30سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کومعلوم ہی نہیں کہ سوشل میڈیا آج کل کیسے کام کرتا ہے۔


اس سارے معاملے کے بعد ہوٹل کے مالک، پاؤل سٹینسن، نے ایلی کو 23 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ساتھ 52لاکھ 89 یورو یعنی تقریبا 72 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا۔ پاؤل کا کہنا تھا کہ اس نے ایلی کے بارے میں پوسٹ لگائی، جس سے اس کی کافی تشہیر ہوئی۔ 20 ممالک میں اس پر 114 آرٹیکل لکھے گئے اور یہ 45 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ اس لیے ایلی کو اس کی ادائیگی کرنا چاہیے۔
بل میں پاؤل نے وضاحت کی کہ وہ صرف یورو میں ہی وصولی کرتے ہیں۔ پاؤل نے مزید وضاحت کی کہ بل کی ادائیگی کی مد میں ویڈیو میں ذکر کرنا قابل قبول نہ ہوگا۔ 

اس ویڈیو اور خبر کے سامنے آنے کے بعد ایلی کو ہزار نئے سبسکرائبر بھی ملے ہیں۔

ایک یوٹیوبر نے اپنے چینل پر تشہیر کے بدلے ہوٹل میں مفت رہائش کا مطالبہ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu