یوٹیوبر نے 660 فٹ کی بلندی سے بال کو باسکٹ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 جنوری 2018 23:37

یوٹیوبر نے 660 فٹ کی بلندی سے بال کو باسکٹ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

یوٹیوبرز کے ایک گروپ نے ایک افریقن آبشار کا سفر کر کے بلندی سے بال باسکٹ کرنے کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلین ٹِرک شوٹ ٹیم  How Ridiculous نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو انہوں نے  لیسوتھو  میں واقع مالٹ سونیان آبشار کے دورہ کے موقع پر بنائی تھی۔
اس ویڈیو میں ٹیم ممبر ڈیرک ہرون نے آبشار کے اوپر 660 فٹ 10 انچ کی بلندی سے  بال پھینک کو کامیابی سے باسکٹ کر دیا۔
اس سے پہلے یہ ٹیم تسمانیہ میں گورڈن ڈیم  اور سوئزرلینڈ میں  ماؤویسن ڈیم پر 593 فٹ کی بلندی سے بال  کو پھینک کر باسکٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu