بدھ راہب کی لاش کے چہرے پر مرنے کے دو ماہ بعد بھی مسکراہٹ قائم تھی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 جنوری 2018 23:37

بدھ راہب  کی لاش کے چہرے پر مرنے کے دو ماہ بعد بھی مسکراہٹ قائم تھی

بدھ راہب  لاؤنگ پھور پیان کا وفات 92 سال کی عمر میں پچھلے سال 16 نومبر کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں  ہوئی تھی۔ لاؤنگ کی موت کی وجہ بیماری تھی۔
لاؤنگ کا تعلق بنیادی طور پر کمبوڈیا سے تھا۔ لاؤنگ نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بنکاک میں روحانی گرو کے طور پر گزارا تھا۔
اس ہفتے لاؤنگ کے عقیدت مندوں نے   تابوت سے ان کی لاش نکالی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ لاؤنگ کی لاش بالکل بھی گلی سڑی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات تھی کہ اُن کی لاش کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔
رپورٹس کے مطابق عقیدت مندوں نے اُن کی لاش نئی صاف رسیوں میں لپیٹنے کے لیے نکالی تھی۔اُن کی لاش کی مستقل طور پر ایسی حالت ہے جیسی عام افراد کی لاش کی حالت وفات کے 36 گھنٹوں کے اندر ہوتی ہے۔
اُن کےعقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ لاؤنگ کی لاش کو دیکھ کر پتا چلا ہے کہ انہیں نروان مل گیا ہے۔ عقیدت مند اُن کی وفات کے 100ویں دن یعنی اُن کی تدفین تک ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu