اگلی دو ٹانگوں سے معذور بچھڑا انسانوں کی طرح چل سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 جنوری 2018 23:39

اگلی دو ٹانگوں سے معذور  بچھڑا انسانوں کی طرح چل سکتا ہے

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو، جسے انڈونیشیا میں فلمایا گیا ہے، میں اگلی دونوں ٹانگوں سے معذور بچھڑے کو پچھلی دونوں ٹانگوں پر انسانوں کی طرح چلتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں جس طرح یہ بچھڑا چل رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ اسے اس طرح چلنے میں مہارت نہیں لیکن  کئی دفعہ ہلنے کے باوجود ایک منٹ  کی ویڈیو میں  یہ کہیں  نیچے نہیں گرا۔
اس ویڈیو میں  یہ بچھڑا باڑے میں کام کرنے والے کسی شخص کی طرف بھی جاتا ہے لیکن  وہ شخص اسے پیچھے ہٹا دیتا ہے۔معذور بچھڑےسے اس طرح کےسلوک پر انٹرنیٹ صارفین نے کافی تنقید کی ہے۔اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu