خلا میں پہنچنے والی پہلی بلی کو آخرکار وہ مقام مل ہی گیا جس کی وہ حقدار تھی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 جنوری 2018 23:39

خلا میں پہنچنے والی پہلی  بلی کو آخرکار وہ مقام مل ہی گیا جس کی وہ حقدار تھی

ہر شخص مشہور خلابازوں کے نام سے واقف ہے مثلاً نیل آرمسٹرانگ، بز الڈرن اور چند مزید جیسا کہ خلا میں  پہنچنے والا پہلا کتا،لائیکا۔ تاہم خلا میں جانے والی پہلی بلی کو تاریخ میں بھلا دیا گیا۔اس اہم بلی کا نام "Félicette" رکھا گیا تھا اور اسے پورے 54 سال پہلےCentre National d’études Spatiales نے ، جسے  ناسا کا فرانسیسی ورژن  بھی کہا جاتا ہے کے ، صحارا مرکز  سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔


یورونیوز کے مطابق Félicette کو  ایک درجن بلیوں کے گروپ میں سے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اس نے ہر قسم کے ٹیسٹ میں بہترین ردعمل دیا تھا۔ ان میں سینٹری فیوج میں گھومنا بھی  شامل ہے۔
اس کی 12 منٹ کی پرواز نے اسے زمین کے اوپر 97 میل دور پہنچا دیا جس میں بےوزنی کی  کیفیت کے پانچ منٹ بھی شامل تھے ۔اگرچہ اس "خلاباز بلی" نے تاریخ رقم کی تھی لیکن چند ماہ بعد سائنس دانوں سے اس بلی کو پرسکون طریقے سے مار دیا ،  تاکہ  اس کے جسم پر خلائی سفر کے اثرات کا مطالعہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

Félicette سے پہلے کسی بلی کو خلائی سفر کا موقع نہ ملا تھا۔وہ ایک قابل تحسین خلاباز بن گئی  لیکن پھر لوگ اسے بھولنے لگے۔ اسے بلی کی بجائے Felix نام کا بلا سمجھا جانے لگا یعنی لوگ اس کا درست نام بھی بھول گئے۔
اب  لندن کی ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر نے  اس بلی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کا  تہیہ کیا ہے۔اس سلسلے میں بلی کا  ایک مجسمہ بنایا جائے گا۔ جس کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ سے 52,439  ڈالر بھی جمع کر لیے گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu