"وقت کا سفر" کرنے والے شخص کا دعویٰ ہےکہ وہ سن 6000 میں جا کر مستقبل کے شہر کی تصویر لایا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 جنوری 2018 23:53

"وقت کا سفر" کرنے والے شخص کا دعویٰ ہےکہ وہ سن 6000  میں جا کر مستقبل کے شہر  کی تصویر لایا ہے

ایک انوکھی ویڈیو میں  'وقت کا سفر' کرنے والے ایک مسافر کا  دھندلا  چہرہ  دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں وہ ایک نامعلوم مقام پر ایک رپورٹر سے ملاقات کررہا ہے تاکہ اسے کچھ "خفیہ ٹیکنالوجیز' کے بارے میں آگاہ کر سکے اور یہ کہ مستقبل میں سن 6000 میں انسانیت کے لیے کیا کچھ ہے۔
ویڈیو میں اس نے اپنی آواز کوبدلا ہوا ہے ، اس کا دعویٰ ہے کہ  وہ 1990 کی دہائی میں شروع کیے گئے اس پروگرام کا حصہ ہے، جس میں لوگوں کو مستقبل میں بھیجا گیا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ طب، گورنمنٹ اور نئی ٹیکنالوجی میں ترقی جدید طرز زندگی کو فرسودہ بنا دے گی اور انسانیت خیر خواہ مصنوعی ذہانت کی حکومت کے زیرسایہ پرامن زندگی بسر کرے گی۔اپنی بات کے ثبوت کے طور پر وہ بے ربط گفتگو کے دوران ہی اپنی جیب سے کسی نامعلوم شہر کی تصویر نکالتا ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے یہ تصویر اتنی دھندلی تھی کہ اس پر کسی مستقبل کے شہر کی منظرکشی کے بجائے واٹر کلر پینٹ کا گمان ہو رہا تھا۔

لیکن اس شخص کا کہنا تھا کہ وقت کا سفر کرنے کے دوران ہی ان تصاویر کی یہ حال ہو گیا ہے جیسا کہ وقت کے ساتھ دیگر اشیا کا ہوتا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ میری کہانی پر یقین کرنا آپ لوگوں کے لیے یقیناً بہت مشکل ہوگا لیکن میں آپ کو الزام نہیں دوں گا کیونکہ اگر میرے سامنے بھی کوئی شخص ایسا دعویٰ کرتا تو میں بھی اس کا یقین نہیں کرتا۔ میرا مقصد کسی کو دھوکا دینا نہیں ہے۔

میں صرف انسانیت کے مستقبل اور آنے والے وقت میں  دنیا کے حالات سے متعلق پیغام کو پھیلانا چاہتا ہوں۔میں نے دنیا کو بدلتے دیکھا ہے اور نئی ابھرنے والی ٹیکنالوجیز کو بھی ، اگر آپ کو صرف سن 6000 میں آنے والی ٹیکنالوجیز کا ہی علم ہو جائے تو آپ کا دماغ گھوم کر رہ جائے گا۔"
اس ویڈیو میں ایک جگہ "وقت کا مسافر" رونا شروع کر دیتا ہے جب وہ یہ انکشاف کرتا ہے کہ اس کا ایک قریبی دوست اس سفر میں پیچھے رہ گیا تھا جو کہ اب دوبارہ واپس نہیں آ سکتا۔

وہ کہتا ہے ،" میں جانتا ہوں کہ وہ اچھی جگہ پر ہے۔ مستقبل ایک طرح سے نئی دنیا کی مانند ہے لیکن  افسوس جب ہم واپس آنے کی کوشش کرتے ہیں تو ناکامی ہوتی ہے۔ میں اسے صرف ایک بار پھر سے دیکھنا چاہتا ہوں۔"  فلم ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے وہ اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ  مستقبل میں ٹیکنالوجی لوگوں کو اتنا زیادہ سکیڑنے میں کامیاب ہو جائے گی کہ جگہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
آپ چاہے اس شخص کی بات کا یقین کریں یا نہ کریں، آپ کو اس کے لیے زیادہ طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے مطابق 2028 تک ٹائم ٹریول کا علم بہت عام ہو جائے گا۔
یہ ویڈیو ایک ماہ پہلے پراسرار چیزیں اپ لوڈ کرنے والے چینل نے اپ لوڈ کی تھی، اس  ویڈیو  کو اب تک 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu