ایک غم سے نڈھال خاندان نے اپنی گھریلو مرغی کے انتقال پر ملال کا اشتہا ااخبار میں شائع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 جنوری 2018 23:48

ایک غم سے نڈھال خاندان نے اپنی گھریلو مرغی کے انتقال پر ملال کا اشتہا ااخبار میں شائع کر دیا

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا خاندان اس وقت غم سے نڈھال ہے۔غم کی وجہ اُن کی گھریلو مرغی کی اچانک وفات ہے۔ یہ خاندان مرغی کی جدائی میں اتنا غمزدہ ہوا کہ اخبار میں مرغی  کے انتقال پر اشتہار دے دیا۔
اشتہار کے مطابق بگ ماما نامی یہ مرغی 2013 سے اپنی وفات تک  سورڈ فیملی میں رہی ہے۔ اس انوکھے اشتہار کو سوشل میڈیا پر بھی کافی پزیرائی ملی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین دھڑا دھڑ اس اشتہار کو شیئر کر رہے ہیں۔
بگ ماما نامی مرغی کو 2013 مین اس کا پرانا مالک زہر کا انجکشن لگوانے لے گیا تھا تاکہ اس سے پرسکون طریقے سے چھٹکارا پایا جائے۔ ڈاکٹر نے مرغی کے پرانے مالک کو مشورہ دیا کہ مرغی مارنے سے بہتر اسے کسی خاندان کو دے دینا ہے۔تب سے ہی یہ مرغی اسی خاندان میں  گھر کے فرد کے طور پر رہ رہی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu