آوارہ کتوں نے ایک مصروف شاہراہ پر اپنے ساتھی کے گاڑی کی ٹکر سے مرنے کے بعد احتجاجاً دھرنا دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 جنوری 2018 23:43

آوارہ کتوں نے ایک مصروف شاہراہ  پر اپنے ساتھی کے گاڑی کی ٹکر سے مرنے کے بعد  احتجاجاً دھرنا دے دیا

لانژو، وسطی چین میں پانچ آوارہ کتے ایک مصروف شاہراہ پر سے گزر رہے تھے کہ ایک کتا ایک گاڑی کی ٹکر سے مرگیا ۔ ایک کتے کے مرتے ہی باقی کتے بھی بھاگ کر سڑک پر اپنے ساتھی کے نزدیک آگئے اور ارد گرد سے گزرتی گاڑیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑک کے بیچ میں ہی بیٹھ گئے۔اس واقعے کی ویڈیو میں ایک کتے کو بار بار اپنے مردہ ساتھی کو سونگھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چاروں کتوں کے انداز کو دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ اپنے دوست کی موت کے بارے میں نہیں جانتے اور اس کے گرد ایسے کھڑے تھے جیسے اس کی حفاظت کر رہے ہوں۔ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاریں بڑی خطرناک حد تک ان کے قریب سے گزر رہی ہیں جبکہ کتے ایک انچ بھی اپنی جگہ چھوڑنے کو تیار نہ تھے۔کتوں کے انداز کو دیکھ کر لگتا تھا کہ جیسے انہوں نے سڑک پر دھرنا دیا ہوا ہے۔
یہ ویڈیو کلپ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر وائرل ہو گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کتے سڑک سے اس وقت ہٹے جب کسی نے اس مردہ کتے کے جسم کو اٹھا کر سڑک کے ایک طرف رکھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu