بلی ہرروز اپنے مالک کے لیے تحفے کے طور پر ایک پتا لاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 جنوری 2018 23:50

بلی  ہرروز اپنے مالک کے لیے تحفے کے طور پر ایک پتا لاتی ہے

پالتو جانوروں کے مالک جانتے ہی ہیں کہ اُن کے پالتو جانور اُن سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں لیکن ایک بلی نے اپنے اس لگاؤ کے اظہار کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔یہ بلی ہر روز صبح کے وقت  اپنے مالک کو تحفے میں ایک پتا دیتی ہے۔
بلی کے مالک بین کا کہنا ہے کہ  اس کی بلی بالو نے اپنے محبت کے اظہار کے لیے پہلے پہل  اسے چوہے اور چھوٹے پرندے شکار کر کے تحفے کے طور پر دینا شروع کیے۔

بلی یہ چیزیں لے کر سیدھی بین کے بستر پر چڑھ جاتی۔
بین نے بتایا کہ جب میری آنکھ کھلتی تو بلی سینے پر موجود ہوتی، اس کے منہ میں کوئی پرندہ یا  چوہا ہوتا، بلی اسے بین کے منہ پر گرا کر میاؤں بولتی۔
بین کا کہنا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ اسے کیا سمجھوں، بلی تحفہ دے رہی ہے یا اسے ناشتے دینے آئی ہے۔

(جاری ہے)

بین نے بلی کو اس حرکت پر کبھی ڈانٹا نہیں بلکہ عقلمندی سے اسے بتایا کہ اسے مرے ہوئے چوہے اور پرندے پسند نہیں ہیں۔


بین نے  بلی کے سامنے ہی کہا کہ یہ مجھے پسند نہیں اور بلی کو دکھاتے ہوئے چوہے اور پرندے کھڑکی کے باہر پھینک دئیے۔ بین نے بتایا کہ جب وہ بلی کی لائی چیزیں باہر پھینکتا تو وہ کنفیوژ لگتی اور غمگین ہو جاتی۔
کچھ دن بعد بلی پتے لانا شروع ہوگئی۔ کبھی بلی چھوٹی سی شاخ لاتی اور کبھی بڑے پتے۔ بین کا کہنا ہے کہ پتے ملنا زندہ یا مردہ چوہوں کے ملنے سے بہت بہتر ہے۔ بین نے پتے کو باہر پھینکنے کی  بجائے ان سے کھیلنا شروع کر دیا۔ بین کا کہنا ہے کہ ہر روز جب میری آنکھ کھلتی ہے تو بلی بڑا سا پتا لے کر سینے پر بیٹھی ہوتی ہے۔ اپنے تاثرات سے میں بلی کو بتاتا ہوں کہ یہ تحفہ پا کر میں بہت خوش ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu