اسکول کے طالب علم نے اپنے ہوم ورک میں ٹیچر کو جھوٹ بولنے سے روک دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 جنوری 2018 23:54

اسکول کے طالب علم نے اپنے ہوم ورک میں ٹیچر کو جھوٹ بولنے سے  روک دیا

ایک سکول کی ٹیچر نے بچوں کو پڑھایا کہ کرسٹوفر کولمبس نے امریکا دریافت کیا تھا۔ تاریخی دستاویزات کے مطابق تو  یقیناً  کرسٹوفر کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا لیکن صرف ہم عصر یورپین لوگوں کے لیے۔ اس کی آمد سے قبل بہت سے لوگ اس براعظم پر زندگی گزار رہے تھے۔
کنگ جانسن نامی ایک بچے  نے  اپنی ٹیچر کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے اسے جھوٹ بولنے سے روک دیا۔

کنک جانسن نے اپنی کاپی میں لکھا کہ کر امریکا کو کرسٹوفر کولمبس نے دریافت نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

کنک نےلکھا کہ آپ نے غلط پڑھایا ہے ، جب  میں جھوٹ سنتا ہوں تو میں، آواز، ہی سن نہیں سکتا  اور مجھے پسند نہیں کہ  مجھے  جھوٹ پڑھایا جائے۔
کنگ نے بہت پراعتماد ہو کر اپنی تحریر ٹیچر کو دکھائی۔ ٹیچر نے اس پر سرخ پین سے لکھا کہ وہ اس پر بہت مایوس ہے۔ کنگ نے ٹیچر کی بھی پرواز نہیں کی اور نیچے صرف ”او کے “ لکھ دیا۔
اگرچہ ٹیچر اس کے خیالات سے متاثر نہیں ہو ئی  لیکن باقی لوگوں کا خیال ہے کہ اس نے ایک بڑا کام کیا ہے۔ جبکہ  بہت سے لوگوں نے ٹیچر کو برا بھلا کہتے ہوئے  کہا کہ بچے کی حوصلہ شکنی کے بجائے خود سبق سیکھنا چاہیے۔


Browse Latest Weird News in Urdu