عدالت میں انگریزی نہ بولنے پر جج نے پروفیسر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 جنوری 2018 23:54

عدالت میں انگریزی نہ بولنے پر جج نے پروفیسر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا

ہوائی کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کمرہ عدالت میں اس وقت ہلچل مچا دی جب جج نے اس سے انگریزی میں جواب دینے کا  کہا اور اس نے انکار کر دیا اور ہواوین مترجم کا مطالبہ کیا۔
سیموئیل کلیکوا کو کائیو موئیےکو 2017 میں  آتش فشاں کے دہانے پر شمسی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے پر مقدمہ کا  سامنا تھا۔اسی کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے موقع پر جب جج نے سیموئیل سے اس کی شناخت جاننا چاہی تو اس  نے انگریزی جواب دینے سے انکار کر دیا۔

اس کے بجائے وہ اپنی مقامی زبان میں بات کرتا رہا۔

(جاری ہے)

اس پر جج نے عدالت میں موجود پروفیسر کےلیے بینچ وارنٹ جاری کر دئیے۔
پروفیسر نے کمرہ عدالت سے باہر موجود صحافیوں اور اپنے حامی افراد کو بتایا کہ وہ اس کیس کے سلسلے میں  کئی مرتبہ  اسی جج کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ اس لیے مسئلہ ان کی شناخت کا نہیں تھا بلکہ جج کو ان کا ہواوین زبان میں بات کرنا پسند نہیں تھا۔  ترجمان کے لیے ان کی درخواست کو بھی وکیل صفائی نے یہ کہہ کر رد کر دیا  کہ یہ ایک غیر ضروری خرچہ ہے۔ قانون میں ان افراد کے لیے ترجمان دستیاب کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے جو انگریزی زبان سے واقفیت رکھنے کے باوجود کمرہ عدالت میں ہواوین زبان بولنے کو ترجیح دیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu