اتنی سردی کہ آدمی کے جوتے اور جرابیں لوہے کے گیٹ سے چپک گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 جنوری 2018 23:56

اتنی سردی  کہ آدمی کے جوتے اور جرابیں لوہے کے گیٹ سے چپک گئے

چین میں ایک شخص نے  سردی  کی شدت بتانے کے لیے انوکھامظاہرہ کیا لیکن اس مظاہرے پر اسے  بھی اچھی خاصی سردی کو بھگتنا پڑا۔
مذکورہ شخص یہ بتانا چاہتا تھا کہ جنوب مشرقی چین میں کتنی شدید سردی ہوتی ہے۔ اس کے لیے اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کر ڈالی جس میں اس کے جوتے اور جرابیں شدید ٹھنڈ کی وجہ سے گیٹ سے چپکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ کہتا ہے: 'چلیں میں آپ کو دکھاتا ہوں کہ جنوب مشرقی علاقے میں کتنی سردی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

" اس کے بعد وہ گیٹ کے سامنے زمین پر پانی گراتا ہے اور اپنا  ایک پاؤں اس پر رکھتا ہے اور پھر وہ اپنا ایک پاؤں گیٹ پر رکھ کر تھوڑا پیچھے ہٹتا ہے تو اس کا جوتا بہت مضبوطی کے ساتھ گیٹ سے چپکا رہ جاتا ہے۔ یہی عمل وہ اپنے دوسرے جوتے اور پھر جرابوں کے ساتھ دہراتا ہے۔ اس کے دونوں جوتے اور جرابیں گیٹ کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔
اس شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔تاہم نقطہ انجماد سے بھی کم  درجہ حرارت اور کپڑوں کی کمی میں اس کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یقیناً وہ اس طرح کا مظاہرہ دکھانے پر پچھتا  رہا ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu