جرمن پولیس کو 44 ٹن چاکلیٹ چوری کرنے والے چوروں کی تلاش

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 جنوری 2018 23:51

جرمن  پولیس کو 44 ٹن چاکلیٹ چوری کرنے والے چوروں کی تلاش
جرمن پولیس کا  کہنا ہے کہ جنوبی جرمنی سے 44 ٹن چاکلیٹ کے دو ٹرک چوری ہوگئے اور اب تک مجرموں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
پولیس نے بتایا کہ اس چاکلیٹ کی مالیت 4 لاکھ یورو ہے۔ چاکلیٹ کو فریبرگ کے انڈسٹریل پارک سے چرایا گیا۔

(جاری ہے)


ان میں سے ایک ٹرک جرمنی اور فرانس کی سرحد کے پاس پکڑا گیا۔ ڈرائیور اس ٹرک کو چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہوگیا جبکہ ٹرک میں چاکلیٹ موجود تھی۔دوسرا ٹرک بھی فرانس کی سرحد کے قریب سے ملا۔ اس میں سے دو تہائی چاکلیٹ کے ساتھ ساتھ مجرم بھی غائب تھے۔
پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہےاور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu