10 عجیب و غریب جوتے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 فروری 2018 22:43

10 عجیب و غریب جوتے

دنیا بھر میں زیادہ تر  صارفین جوتوں کی انہی اقسام سے واقف ہیں جو اُن کے علاقے میں یا عالمی سطح پر مشہور ہوتی ہیں لیکن بہت سے صارفین دنیا کے دیگر علاقوں میں پہنے جانے والے جوتوں سے ناواقف ہوتے ہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں جوتوں کی بناؤٹ  بہت زیادہ حد تک عجیب و غریب بھی ہوتی ہے۔ ہم آپ کو دنیا بھر کے دس عجیب و غریب جوتوں کے بارے میں بتاتے ہیں

1- Cantabrian Albaracas
یہ جوتے عام طور پر اسپین کے شمالی علاقے کینٹیبریا (Cantabria) میں کسان یا دیہاتی لوگ پہنا کرتے تھے۔

سفیدے نما درخت ، صنوبر یا اخروٹ کی لکڑی سے بنے یہ جوتے نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ پاؤں کو دھول مٹی، برف اور خصوصاً گائے کے گوبر سے بھی محفوظ رکھتے تھے۔

2- Jika Tabi
اسٹیل کی ایڑی اور  ربڑ کے لچکدار سول والے یہ ٹیبی بوٹ جاپان میں کسان سے لے کر مستری مزدور طبقہ  تک سب پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)



3- Geta
لکڑی کے تلے اور کپڑے سے بنے  یہ جوتے جاپان میں عموماً موسم گرما میں پہننے کے لیے مناسب سمجھے جاتے ہیں۔

اور بعض اوقات انہیں مغربی طرز کے لباس کے ساتھ بھی پہنا جاتا ہے۔

4- Men's Heels
سن 1700 میں  مرد بھی اونچی ایڑی والے جوتے پہنتے تھے۔اس فیشن کی بنیاد رکھنے والا بادشاہ لوئی چودہ تھا۔ اس فرانسیسی بادشاہ کا قدچھوٹا تھا لیکن وہ خود کو بڑا اور طاقتور ظاہر کرنے کے لیے اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال کیا کرتا تھا۔ اس کی دیکھا دیکھی لوگوں نے بھی بھاری بوٹوں کے بجائے اونچی ایڑی کے  جوتوں کا استعمال شروع کر دیا جن پر ربن، پھول نما نقش و نگار اور بکل لگے ہوتے تھے۔



5- Plaited Birch Bark Shoe
بیسویں صدی کے وسط میں مقبول ہونے والے  چھال سے بنے یہ جوتے فن لینڈ میں بنائے جاتے تھے۔چند ایک دیگر ممالک جیسے ناروے، سویڈن اور روس نے بھی اس قسم کے جوتے بنانا شروع کیے لیکن بدقسمتی سے وہ ایک ہفتہ سے زائد نہ چل سکے۔

6- Wooden Bridal Shoes
نوویں صدی میں بیتھ میل وادی  کے دیہاتی افراد اپنی ہونے والی دلہن کے لیے یہ جوتے بنایا کرتے تھے۔

جوتے کی نوک جتنی اونچی ہوتی اتنا ہی ان کی محبت کا اظہار زیادہ سمجھا جاتا تھا۔

7- Lotus Shoes
چین میں چھوٹے پاؤں خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ پیروں کو چھوٹا بنانے کے مقصد سے اس طرز کے جوتے  10ویں صدی سے 2009 تک خواتین میں بہت مقبول رہے۔ اس کے بعد اسے بنانے والی کمپنی  نے اعلان کیا کہ آئندہ وہ صرف خاص آرڈرز پر یہ جوتے تیار کریں گے۔


ان کے ہاں رسم تھی کہ لڑکی اپنے جہیز میں شامل یہ جوتے سسرالی خواتین میں سے کسی اہم شخصیت کو "جوتا تقسیم" تقریب میں تحفے کے طور پر پیش کیا کرتی۔ چپٹی ہیل والے  یہ جوتے زیادہ تر سلک یا سیاہ کاٹن سے بنے ہوتے تھے۔

8- Mexican Pointy Boots
 میکسیکو میں مرد جدید طرز کے یہ جوتے پہننا پسند کرتے ہیں۔ ٹرانس میوزک کی مقبولیت کے ساتھ ہی  ان جوتوں  کارجحان بھی بڑھنے لگا۔

یہ جوتے  الیکٹرونک  میوزک پر ڈانس کے لیے ترجیحاً استعمال کیے جانے لگے۔

9- Heelless Shoes
2007 میں پہلی بار یہ جوتے منظر عام پر آئے اور 2008 تک ہر جگہ ان کا استعمال دیکھنے کو ملا۔ اس کے ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اسے پہننے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے لیکن جلد ہی یہ آرام دہ محسوس ہوتے ہیں۔

10- Vibram Five-Fingers
یہ غیر روایتی طرز کے لچکدار سول اور جوتے نما شکل رکھنے کے علاوہ پانچوں انگلیوں کے لیے الگ جگہ رکھتے ہیں۔ یہ ابتدائی طور پر کشتی چلانے والے افراد کے لیے بنائے گئے تھے تاکہ وہ بھاری قسم کے جوتوں کا استعمال کرنے کے بجائے انہیں پہن کر اپنے پاؤں تختے پر مضبوطی سے ٹکا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu