پلمبرز سے بھرے جہاز کو ٹوائلٹ کے مسئلہ کی وجہ سے اپنا رخ بدلنا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 فروری 2018 23:36

پلمبرز سے بھرے جہاز کو ٹوائلٹ کے مسئلہ کی وجہ سے اپنا رخ بدلنا پڑا

ناروے سے جرمنی جانے والی پرواز کو ٹوائلٹ کی خرابی کی وجہ سے دوبارہ گھوم کے سویڈش سرحد کے قریب اترنا پڑا، باوجود اس کے کہ جہاز پر 85 پلمبرز سوار تھے۔
نارویجن فلائٹ   DY1156 میونخ سے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 8:28 بجے روانہ ہوئی اور سویڈش سرحد کی طرف مڑنے سے پہلے  33,000 فٹ کی بلندی پر پہنچ گئی تھی۔ ٹیلی گراف کو نارویجن  نمائندے نے بتایا: "27 جنوری کو اوسلو سے میونخ جانے والی  فلائٹ DY1155  کو ٹوائلٹ کی فنی خرابی کی بناء پر واپس مڑنا پڑا۔

جہاں اس جہاز کی مرمت کی گئی اور بعد میں اگلے دن اس پرواز کو جاری کیا گیا۔"
صورتحال اس وجہ سے نہایت غیر معمولی ہوگئی کہ اس وقت جہاز پہ 85 پلمبرز سوار تھے۔
 ایک مسافر فرینک اوسلن اور پلمبنگ کمپنی کے سی ای او نے نارویجن اخبار کو بتایا ، "ہمیں ریسٹ رومز کو ٹھیک کرنا تھا لیکن بدقسمتی یہ کام باہر سے کیا جانا تھا اور ہمارے پاس 10,000 میٹر کی بلندی پر پلمبر کو بھیجنے کی سہولت موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جہاز کا ماحول اچھا تھا، گرچہ ٹوٹے ہوئے ٹوائلٹس کی وجہ سے صورتحال مضحکہ خیز ہو گئی تھی۔" دیگر مسافروں کا بھی یہی کہنا تھا۔
ہانس کرسچین اوڈگرڈ نامی پلمبر کا کہنا تھا "سب سے مزاح کن بات یہی تھی کہ جہاز پلمبروں سے بھرا ہوا تھا اس کے باوجود ٹوائلٹ کی خرابی کی وجہ سے جہاز کو واپس آنا پڑا۔"
یہ پرواز اپنے شیڈول کے برعکس ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے میونخ پہنچی۔
نارویجن نمائندے کا کہنا تھا، "ہم تمام مسافروں کو اتنے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔"

Browse Latest Weird News in Urdu