تین بچوں کی ماں اپنی کمر کے 18 انچ سائز کو برقرار رکھنے کےلیے ہر روز 23 گھنٹوں تک کارسٹ پہنتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 فروری 2018 23:49

تین بچوں کی ماں اپنی کمر کے 18 انچ سائز کو برقرار رکھنے کےلیے ہر روز 23 گھنٹوں تک کارسٹ پہنتی ہے
تین بچوں کی ماں 39سالہ ڈائنا  رنگو کا تعلق سان ڈیاگو ، کیلیفورنیا سے ہے۔ ڈائنا ہر روز 23 گھنٹوں تک کارسٹ (شکم بند) پہنتی ہیں۔ ڈائنا کارسٹ کو صرف اس وقت اتارتی ہیں، جب انہوں نے نہانا یا ورزش کرنی ہو۔
5فٹ 2 انچ قد کی ڈائنا 9 سالوں تک بحری فوج میں بطور باورچی اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے چار سالہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد سے کارسٹ پہننا شروع کیا۔

(جاری ہے)


ڈائنا کا کہنا ہے کہ جب وہ کارسٹ پہنتی ہیں تو خود کو بہت پرکشش محسوس کرتی ہیں۔
ڈائنا کے پاس اس وقت 45 کے قریب کارسٹ موجود ہیں، جن کی مالیت 1400 پاؤنڈ ہے، جس کے باعث اس کی 18 انچ کی کمر کا سائز برقرار رہتا ہے۔
ڈائنا کے 33 سالہ شوہر بریٹ رنگو، جو بحری فوج میں کام کرتے ہیں، کو ڈائنا کا اس طرح اپنی کمر کا سائز کم کرنا پسند نہیں۔ انہیں اُن کی کمر کے سائز پر شدید تحفظات ہیں۔
ڈائنا کا کہنا ہے کہ اُن کے خاندان میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اتنی پتلی کمر کے ساتھ وہ مر نہ جائے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایسا بالکل ٹھیک ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu