ایک ریسٹورنٹ 3 ہزار ڈالر میں برگر کے ساتھ ساتھ منگنی کی انگوٹھی بھی دے رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 فروری 2018 21:58

ایک ریسٹورنٹ 3 ہزار ڈالر میں برگر کے ساتھ ساتھ منگنی کی انگوٹھی بھی دے رہا ہے

بوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں  اب لوگ  برگر کھانے کے لیے ساتھ ساتھ منگنی  بھی کر سکتے ہیں اور منگنی کرنے کے لیے انہیں انگوٹھی لینے کی بھی ضرورت نہیں، انگوٹھی ریسٹورنٹ خود دے  گا لیکن انگوٹھی سمیت اس برگر کی قیمت 3000 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)


اس ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے نوٹس پر بگ بوائے برگر 14 کیرٹ گولڈ بینڈ میں ہیروں سے مزین انگوٹھی بھی فراہم کرے گا۔
اس ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ  یہ برگر ویلنٹائن کے خصوصی موقع پر پیش کیا جا رہا ہے۔ریسٹورنٹ کے مالک پاؤل بارکر کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی آرڈر تو نہیں ملا لیکن بہت سے لوگ اس ”برگر“ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu