559 ملین ڈالر کی انعامی رقم جیتنے والی خاتون نے گمنام رہنے کے لیے عدالت سے مدد مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 فروری 2018 23:53

559 ملین ڈالر کی انعامی رقم جیتنے والی خاتون نے گمنام رہنے کے لیے عدالت سے مدد مانگ لی
نیو ہیمپشائر کی ایک خاتون کے پاس پاوربال کا ٹکٹ تھا جس پر انہوں  نے 559.7 ملین ڈالر کا انعام جیتا ہے۔ خاتون نے  عدالت سے گمنام رہنے کے لیے مدد مانگ لی ہے۔ خاتون چاہتی ہیں کہ عدالت لاٹری حکام کو ان کا نام خفیہ رکھنے کاپابند کرے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے ایک "بڑی غلطی" ہوئی ہے وہ یہ کہ انہوں  نے ٹکٹ پر دستخط کرتے وقت پہلے اپنے وکیل سے مشاورت نہیں لی۔


جین ڈو نامی  خاتون نے گزشتہ ہفتے ناشو میں ہلزبورو سپیریئر کورٹ می درخواست دی تھی  کہ لاٹری حکام  کو اُن کا نام خفیہ رکھنے کا پابند کیا جائے۔ نئے ریاستی قوانین کے تحت کوئی بھی شخص لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔نیو ہیمپشائر کے قانون کے مطابق لاٹری جیتنے والے شخص کا نام ، ٹاؤن اور انعامی رقم سب عوامی معلومات کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن جب اس خاتون نے ایک وکیل سے رابطہ کیا تو اسے پتہ چلا کہ وہ اپنی شناخت کو محفوظ رکھنے کا حق رکھتی ہے ،اس کے لیے اسے اپنی جگہ کسی ٹرسٹ کا حوالہ لکھنا چاہیے تھا۔
 اس خاتون نے ابھی تک اپنا ٹکٹ نہیں دکھایا لیکن اس نے حکام کے سامنے اپنے لاٹری ٹکٹ کے سامنے والے حصے کی فوٹوکاپی پیش کی ہے۔ اس خاتون نے خود کو ایک خوش باش نیو ہیمپشائر کی رہائشی کے طور پر متعارف کروایا ہے جو کہ فعال کمیونٹی کا حصہ ہیں۔

وہ چاہتی ہیں کہ اپنا کام اسی طرح جاری رکھیں۔ انہیں آزادی سے چلنے پھرنے، سبزی اسٹور سے خریداری کرنے یا عوامی تقریبات میں شرکت کرنے کی خواہش ہے۔ اس لیے وہ نصف بلین ڈالر جیتنے والی کے بجائے گمنام رہ کر زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہیمپشائر میں رہتے ہوئے ریاست اور معاشرے کی خدمات کا بدلہ چکانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹرسٹ قائم کر لیا ہے اور اپنی انعامی رقم کا ایک حصہ اس ٹرسٹ میں عطیہ کے طور پر دینے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
اس قانونی فرم جس سے اس خاتون نے رابطہ قائم کیا ہے، کی طرف سے ایک بلاگ پوسٹ کی گئی ہے جس میں جیتنے والے کو ٹکٹ پر بغیر سرکاری قوانین سے آگاہی کے فوراً ہی دستخط کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu