پولیس سے بچنےکے لیے خاتون کی ٹوکری سے چہرہ چھپانے کی ناکام کوشش

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 فروری 2018 23:50

پولیس سے بچنےکے لیے  خاتون کی ٹوکری سے چہرہ چھپانے کی ناکام کوشش

کبوتر تو  بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرہی لیتا ہے لیکن ایک خاتون نے  بھی پولیس کو دیکھ کر کپڑوں کی ٹوکری اپنے سر پر رکھ کو چھپنے کی ناکام کوشش کی، جسے ظاہر ہے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
مذکورہ خاتون  عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعدڈربی شائر  پولیس اس کے گھر پہنچ گئی۔ تاہم خاتون نے پولیس کو بے وقوف بنانے کےلیے اپنے چہرے پر ٹوکری رکھ لی مگر اس کا باقی جسم نظر آ رہا تھا۔

(جاری ہے)


پولیس نے اسی حالت میں ”چھپی ہوئی “ خاتون کی تصویر بنا لی  اور اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا۔ تصویر کے کیپشن میں لکھتا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عورت کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پولیس کو  دیکھ کر چھپنے کی کوشش کی لیکن اس کے پاس چھپنے کے لیے ایک ٹوکری تھی۔
خاتون اس ٹوکری میں تو نہیں چھپ سکتی تھی لیکن اس نے ٹوکری کو ہی اپنے سر پر رکھ لیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu