اپنے بیگ کی حفاظت کے لیے عورت خود بھی ایکس رے مشین میں داخل ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 فروری 2018 23:57

اپنے بیگ کی حفاظت کے لیے عورت خود بھی ایکس رے مشین میں داخل ہوگی

سیکورٹی چیکنگ کے دوران اکثر لوگوں کو یہی فکر رہتی ہے کہ کہیں اُن کا سامان گم یا چوری نہ ہوجائے۔ایک چینی خاتون کو بھی یہی ڈر تھا لیکن وہ خاتون اپنے بیگ کی حفاظت کی غرض سے اس کے پیچھے ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو  گئی۔
جنوبی چین میں ڈونگوان ریلوے سٹیشن  کی انتظامیہ اس وقت حیران رہ گئی  جب انہوں نے ایک مسافر کو اپنے ایکسرے مانیٹر پر دیکھا۔

ایک دلچسپ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو نئے قمری سال کے  آغاز کے موقع پر پیش آیا۔عورت کنوینئر بیلٹ پر اپنا سامان رکھ  کر خود بھی اس کے پیچھے ہی مشین میں چلی  گئی۔ ایکسرے تصاویر میں عورت کو ہاتھ پاؤں کے بل سامان کے پیچھے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  عورت اپنے سامان کے حوالے سے زیادہ پریشان کیوں ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

عام طور پر چین میں نئے سال کے موقع پر بڑی مقدار میں نقد رقم ساتھ رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے عورت کو بتایا گیا تھا کہ اسے اپنا بیگ ایکسرے مشین میں سے گزارنا ہوگا لیکن عورت نے بیگ سے الگ ہونے سے انکار کر دیا اور اس کے ساتھ خود ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو گئی۔
اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے کہ انسانوں کے ایکسرے مشین میں سے گزرنے سے خطرناک تابکار شعاعیں انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اپنے بیگ کی حفاظت کے لیے عورت خود بھی ایکس رے مشین میں داخل ہوگی

Browse Latest Weird News in Urdu