زندہ دفن کی جانے والی عورت 11 دنوں تک تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی رہی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 فروری 2018 23:47

زندہ دفن کی جانے والی عورت 11 دنوں  تک تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی رہی

ایک عورت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دفن ہونے کے بعد تابوت میں 11 دن تک زندہ رہی ۔ عورت کے خاندان والوں نے مقامی افراد کے قبر میں سے چیخیں سنائی دینے کی اطلاعات کے بعد قبر کو کھولا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
37سالہ راسانگیلا المیڈا ڈؤس سانتوس تابوت میں 11 دن تک زندہ رہنے اور باہر نکلنے کی کوشش کرنے کے بعد دوبارہ وفات پا گئیں۔تابوت کی حالت دیکھ کر صاف پتا چلتا تھا کہ راسانگیلا نے اسے کھولنے کی کافی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)


شمالی برازیل کے شہر ریاچاؤ ڈاس نیوس کے ایک قبرستان میں   کنکریٹ کی قبر سے جب راسانگیلا کے تابوت کو نکال کر دیکھا گیا تو تابوت میں اُن کے خون کےقطرے بھی تھے، راسانگیلا کے ہاتھ تابوت سے  باہر نکلنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے۔ ایک وائرل ویڈیو میں   تابوت کو کھولتے ہوئے دکھایا  گیا ہے۔ ویڈیو میں لوگ راسانگیلا کے ہاتھوں چھو کر  کہہ رہے تھے کہ یہ اب تک کتنی گرم ہے حالانکہ راسانگیلا کو دفن ہوئے 11 دن ہو چکے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu