انسانی جسم کے حوالے سے چند غیر معمولی ورلڈ ریکارڈز

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 فروری 2018 23:59

انسانی جسم کے حوالے سے چند غیر معمولی ورلڈ ریکارڈز

مشی گن کے ایک پیزا بنانے والے شخص نے سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈانسانی جسم کے حوالے سے  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج چند غیر معمولی ریکارڈز کی  تفصیل کچھ یوں ہے۔

سب سے  لمبے ناخن
ایک انسان کی اوسط  زندگی میں اس کی ایک انگلی کے ناخن کی لمبائی 2.6 میٹر یا 8 فٹ 6 انچ ہو سکتی ہے۔ لیکن ہمیں اس کا اندازہ اس وجہ سے نہیں ہوتا کہ جیسے ہی ناخن ذرا سے بڑھتے محسوس ہوتے ہیں، ہم انہیں کاٹ دیتے ہیں۔

کچھ لوگ اپنے ناخن بڑھاتے بھی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ  ہوتا ہے کہ اگر یہ جنون بڑھ گیا تو  ناخن کس قدر لمبے ہو سکتے ہیں۔
مردوں میں سب سے لمبے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ  شریدر چیلال کے پاس ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، انہوں نے 1952 سے اپنے ناخن نہیں کاٹے۔

(جاری ہے)

اُن کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6 سینٹی میٹر یا 358.11 انچ یا 29.84 فٹ ہے۔

یعنی  ناخنوں کی لمبائی لندن بس جتنی ہیں۔ اُن کے ایک انگوٹھے کا ناخن ہی دو میٹر کا ہے۔
خواتین میں  سب سے لمبے ناخن ایانا ولیمز کے ہیں (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اُن کے ناخنوں کی لمبائی 576.4 سینٹی میٹر یا 18 فٹ 10.9 انچ ہے۔ وہ 20 سالوں سے اپنے ناخن بڑھا رہی ہیں۔ اُنکے ناخنوں کی لمبائی زرافے کے قد سے بھی زیادہ ہے۔



سب سے لمبی زبان
 سب سے لمبی زبان نک سٹوبرل کی ہے۔ امریکا  سے تعلق رکھنے والے نک کی زبان 10.10 سینٹی میٹر یا 3.97 انچ کی ہے۔ نک اپنی زبان پر  پلاسٹک چڑھا کر اس سے مصوری بھی کرتے ہیں۔

آئس مین
وم ہوف کو آئس مین کے نام سے بھی  جانا جاتا ہے۔انہیں برف میں رہنے سے محبت ہے۔ ان کے پاس  برف کے باتھ ٹب میں 1 گھنٹہ 53 منٹ اور 2 سیکنڈ گزانے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

اُن کا یہ ریکارڈ 2014 میں  جن سانگ ہاؤ نے 1 گھنٹہ 53 منٹ اور 10 سیکنڈ سے توڑا تھا۔ تاہم وم ہوف کے پاس اب بھی ننگے پاؤں برف پر 2 گھنٹے 16 منٹ اور 34 سیکنڈ تک دوڑنے کا ریکارڈ ہے۔

سب سے مضبوط کھوپڑی
امریکی پہلوان  جان فیرارو اپنے آپ کو بہت سزا دیتے ہیں۔ اُن کے پاس  اپنے سر سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ کیلیں ٹھونکنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے ایک منٹ میں اپنے سر سے 13 کیلیں ٹھونکی تھیں۔ اُن کے پاس اپنے سر  پر  تین منٹ میں زیادہ سےزیادہ کنکریٹ بلاک توڑنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے تین منٹ میں اپنے سر پر 45 کنکریٹ بلاک توڑے تھے۔ان کے سرکی مضبوطی کی اصل وجہ اُن کی کھوپڑی کا عام لوگوں سے دوگنا موٹا ہونا ہے۔عام شخص کی کھوپڑی کی موٹائی 7 ملی میٹر ہوتی ہے تو جان کے سر کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔



سب سے وزنی شخص
جوان پیڈرو فرانکو سالاس کا تعلق میکسیکو سے ہیں۔ 2016 میں اُن کا وزن 594.8 کلوگرام تھا، جس نے انہیں سب سے وزنی زندہ شخص  بنا دیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔جوان نے اب اپنا علاج کرایا ہے۔ مئی  2017 میں ان  کا وزن 170 کلوگرام وزن کم  ہو گیا تھا۔

سب سے تیز آواز میں ڈکار
پاؤل ہون  سب سے زیادہ اونچی آواز میں ڈکار سکتے ہیں۔

اُن کی 109.9 ڈیسی بل کی ڈکار کی آواز موٹر سائیکل سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔

دنیا کے سب سے طویل القامت انسان
سلطان کوسن دنیا کے سب سے طویل القامت انسان ہیں۔ اُن کا قد251 سینٹی میٹر یا 8 فٹ 2.8 انچ ہے۔سلطان کوسن کا قد  تاریخ کے طویل القامت شخص روبرٹ واڈلو سے صرف 21 سینٹی میٹر چھوٹا ہے۔ 15 جولائی 1940 کو 22 سال کی عمر میں وفات پانے والے روبرٹ کا قد8 فٹ 11.1 انچ تھا۔
 توڑ دیا

Browse Latest Weird News in Urdu