کے ایف سی میں مرغی کی قلت پولیس کے لیے وبال بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 فروری 2018 23:35

کے ایف سی   میں مرغی کی قلت پولیس کے لیے وبال بن گئی

کے ایف سی کی بہت سی برانچیں  مرغی کی قلت کی وجہ سے بند ہو گئیں ہیں۔ بہت سی برانچیں پانچ  دن سے بند ہیں۔ کے ایف سی پر یہ بحران  ڈی ایچ ایل کے ساتھ ڈیلیوری کے معاہدے  کی وجہ سے آیا ہے۔کے ایف سی نے ایک نئے پارٹنر کے ساتھ ڈیلیوری کا معاہدہ تو کیا ہے لیکن  نئے پارٹنر کو900 ریسٹورنٹس کو تازہ مرغی پہنچانا ابھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


اسی دوران   لوگوں نے بھی  کے ایف سی میں مرغی کی قلت کے حوالے سے پولیس   ہیلپ لائن پر فون کرنا شروع کر دئیے۔

زچ ہو کر پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کے ایف سی پر مرغی کی قلت کے حواسے سے انہیں فون نہ کیا جائے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ کے ایف سی بحران میں  پولیس سے رابطہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا پسندیدہ ریسٹورنٹ آپ کو پسند کا مینو فراہم نہ کرے تو یہ  پولیس کیس نہیں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu