ڈیڑھ سال سے تاریخ پیدائش پر لاٹری نمبر لینے والے کی قسمت جاگ ہی گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 فروری 2018 23:42

ڈیڑھ سال سے تاریخ پیدائش پر لاٹری نمبر لینے والے کی قسمت جاگ ہی گئی

ایک شخص جس نے لاٹری ٹکٹ میں اپنی تاریخ پیدائش کے ہندسوں کا استعمال کیا ،نے 50ہزار ڈالر کا انعام  جیت لیا ہے۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی تاریخ پیدائش اور عمر کے ہندسوں  اور اس کے ساتھ کچھ اٹکل سے ہندسے منتخب کر کےٹکٹ خریدتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ایسے ہی ٹکٹ خرید رہا ہے۔ ۔ 19 فروری کو  بھی اس شخص نے اپنے تاریخ پیدائش کے ہندسوں پر مشتمل یہ ٹکٹ خرید اور اس بار قسمت اس پر مہربان ہوگئی۔اس شخص کی خواہش پر اس  کی  شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu