ترکمانستان میں سیاہ کاروں پر پابندی۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 فروری 2018 23:42

ترکمانستان میں سیاہ کاروں پر پابندی۔ دلچسپ وجہ
ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ڈرائیوروں  کو اپنی کاریں سفید یا سلور رنگ میں پینٹ کروانے کے سلسلے میں بھاری قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سب صدر قربان قلی بردی محمدوف  کے سیاہ رنگ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے ہوا کیونکہ صدر صاحب کا خیال ہے کہ سفید رنگ اچھی قسمت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال دسمبر میں پولیس نے گہرے رنگ کی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا اور مالکان کو انہیں دوبارہ سے پینٹ اور دوبارہ سے  رجسٹرڈ کروانے کی اجازت دی۔


اشک آباد میں اوسط اجرت تقریباً 300 ڈالر ماہانہ (یا 1,200 منات) ہے۔ ایک ترکمانی نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا کہ اسے پینٹ کروانے کی قیمت 7,000 منات بتائی گئی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ قیمت ایک ہفتے کے اندر ہی 11,000 منات تک جا سکتی ہے۔
ایک شخص نے بتایا کہ اگر میں اپنی رقم کہیں بھی خرچ نہ کروں تو میری پوری سالانہ آمدن کو زبردستی صرف کار پینٹ کروانے پر خرچ کروا دیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی سیاہ کار پہلے ہی قبضے میں لی جا چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu