جہاز کی تباہی کے بعد ریت پر مدد لکھنے والے جوڑے کو بچا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 فروری 2018 23:50

جہاز کی تباہی کے بعد ریت پر مدد لکھنے والے جوڑے کو بچا لیا گیا

آسٹریلیا میں کلیرویو،کوئین لینڈ  سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا  سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گیا لیکن بدقسمتی سے سمندر میں طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی 17 فٹ لہروں نے اُن کا جہاز الٹ گیا۔طوفان کی وجہ سے یہ جوڑا ،جہاز کی ایک کشتی کے ساتھ ،  بہہ کر ایک جزیرے پر جا پہنچے۔ اس جزیرے پر پہنچ کر اس جوڑے نے ریت پر HELP لکھ دیا۔

(جاری ہے)


آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 گھنٹے بعد ہی ریت پر لکھی مدد کی پکار کو دیکھ لیا تھا۔ جس کے بعد اس جوڑے کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔
آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جب ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا تو یہ جوڑا انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا  تھا۔ بچاؤ کی اس کاروائی کے دوران جوڑے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu