میسوری میں ہم شکل ثلاثی(ٹرپل) بہن بھائیوں کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 مارچ 2018 17:58

میسوری  میں ہم  شکل ثلاثی(ٹرپل) بہن بھائیوں کی پیدائش

نکول اور کیلب چوگ اپنے ہاں نئے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں بہت پرجوش تھے۔ انہیں جب بتایا گیا کہ ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے تو وہ حیران ہوئے اور اس وقت تو انہیں واقعتاً حیرت کا جھٹکا لگا جب انہیں غیر متوقع طور پر  ثلاثی (ٹرپل) بچوں کی پیدائش کی خبر ملی۔رون، ایلکانا اور ابیشائی جمعرات کے روز پیدا ہوئے اور ڈاکٹرز کے مطابق وہ تینوں بہتر حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

تینوں ہی  وقت سے 6 ہفتے پہلے پیدا ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں  انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
2003 میں بائیوسوشل سائنس جرنل کی ایک تحقیق کے مطابق   دنیا میں ایک ملین بچوں کی پیدائش میں سے صرف 20 سے 30 تک کی ہم شکل ثلاثی ہوتے ہیں۔
نکول اور کیلب کا ایک اور بیٹا بھی ہے۔ کیلب نے ایک اخبار کو بتایا کہ وہ تینوں ہی ایک اور بچے کی دعا کیا کرتے تھے، خدا نے ہر ایک کی دعا قبول کرتے ہوئے  تین ہم شکل بچے دے دئیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu