سیلفی کا جنون ۔ 22 سالہ جنید احمد ہر روز اپنی 200 سیلفی بناتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 مارچ 2018 23:52

سیلفی کا جنون ۔  22 سالہ جنید احمد ہر روز اپنی 200 سیلفی بناتے ہیں
سیلفی کا  رجحان  اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گردوپیش سے غافل ہوکر بس اسی کی ہو کر رہ گئی ہے۔پیٹربورو ، برطانیہ  سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان جنید احمد کو جنون کی حد تک سیلفی لینے کاشوق ہے۔ وہ روزانہ  200 کے قریب سیلفی لیتےہیں۔ جنید احمد کو  ہر روز سیلفی سیشن کےلیے تیار ہونے میں 3 سے 4 گھنٹے لگتے ہیں۔ جنید احمد اپنی بہترین تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔

اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوور کی تعداد 50 ہزار ہے۔سابقہ فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل نوجوان جنید احمد نے خود کو 'سیلفی کنگ' کا لقب دیا ہے۔ انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کے سامنے اپنی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے جنید کو ہفتہ وار فیشل کرانا پڑتا ہے، بھنویں بنانا پڑتی ہیں اور روزانہ میک اپ کے لیے آئینے کے سامنے گھنٹوں وقت گزارنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)


اس سے قبل جنید کئی بار کاسمیٹکس سرجری  بھی کرا چکےہیں۔  وہ دانتوں ، ٹھوڑی، گال، جبڑے ، ہونٹ، آنکھوں اور سر کے پر سرجری کر اچکے ہیں۔ جنید کا کہنا ہے کہ  وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب قائم رکھنے کے لیے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔  ہے۔ جنید نے  بی بی سی  کو بتایا  پہلی بار انہیں اپنی ایک تصویر پوسٹ کرنےکے  بعد ایک دو منٹ کے اندر ہی 100 لائیکس ملے، جنہیں  دیکھ کر ان کا جنون بڑھ گیا۔

جنید سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر ایسے وقت میں پوسٹ کرتے ہیں ، جب زیادہ لائیکس ملنے کی توقع ہو۔ اگر ایک خاص وقت تک کسی تصویر پر انہیں  500 سے کم لائیکس ملیں تو وہ اسے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنے پروفائل پر صرف سب سے زیادہ مقبول ہونے والی تصاویر ہی رکھنا چاہتے ہے۔ دو سال قبل انہوں نے چینل4 پر "مائی باڈی" ڈاکیومینٹری میں بھی حصہ لیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu