بھارت میں ہر روز 6 لاکھ 25 ہزار بچے سگریٹ پیتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 18 مارچ 2018 03:32

بھارت میں ہر روز 6 لاکھ 25 ہزار بچے سگریٹ پیتے ہیں

گزشتہ ہفتے گلوبل ٹوبیکو اٹلس  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں تمباکو کا  استعمال کم ہوا ہے ۔ لیکن اس  کے باوجود بھارت میں  10 سے 14 سال کے  سگریٹ نوش بچوں کی تعداد 625,000 ہے۔
تحقیق کے مطابق بھارت میں ہرسال 932,600 افراد تمباکو سے متعلقہ بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں جن میں سے 17,887 بتدریج موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
بھارت میں سگریٹ نوشی سے ہر سال  1,818,691 ملین روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں  براہ راست   سگریٹ نوشی سے متعلقہ بیماریوں کے علاج کا خرچ اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونے والے دیگر نقصانات شامل ہیں۔ بھارت  میں ہر روز  429,500 سے زائد لڑکے  اور 195,500 لڑکیاں  سگریٹ کے کش لیتی دیکھی جاتی ہیں۔ ٖ 2016 میں بھارت میں  82.12  ارب  سگریٹس تیار کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ دنیا میں چھ بڑی سگریٹ ساز کمپنیوں کی آمدن 346 ارب امریکی ڈالر ہوتی ہے جو بھارت کی مجموعی قومی آمدن کا 15 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu